ابنا: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کل سینکڑوں مظاہرین نے پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کیا ہے اور امریکی اسپیشل فورسز کو افغانستان سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ حال ہی میں افغان صدر حامد کرزائی نے بھی امریکی کمانڈوز کو صوبہ وردک چھوڑ دینے کا حکم دیا تھا۔ صدر کرزائی نے امریکی کمانڈوز کو گزشتہ اتوار تک کا وقت صوبہ چھوڑنے کے لیے دیا تھا۔ تاہم اس کے بعد حامد کرزئی نے امریکی فوج کو تھوڑی اور مہلت دی تھی تاکہ صوبے کی سکیورٹی کو افغان فورسز کے حوالے کرنے پر مذاکرات ہو سکیں۔ امریکی کمانڈوز پر افغان شہریوں پر تشدد اور انھیں اغوا کرنے کا الزام عائد ہے۔
.....
/169